معروف اداکار کمل ہاسن کے جلی کٹو(سانڈوں کو قابو میں کرنے کا کھیل) کی
حمایت کئے جانے کے بعد اب سابق شطرنج عالمی چمپیئن وشوناتھن آنند نے بھی
اسے حمایت دی ہے ۔مایہ ناز شطرنج کھلاڑی نے
کل ٹوئیٹ کرکے کہا میری ریاست پھر سے ترقی
کررہی ہے ، ایک آواز میں ، پر امن طریقے سے ، جس پر فخر کی جانا چاہئے ۔ انھوں نے کہا آج کی نسل ماڈرن بھلے ہی ہو گئی ہو لیکن ثقافت کی جڑ آج بھی مضبوط ہے ۔